معزرت کے ساتھ…. تحرير: شيہک بلوچ
[نوٹ: مندرجہ ذیل مضمون۳نومبر۲۰۱۲ کو تحریرکی گئ ہے]
میرا پچھلا کالم جس میں اسلم بلوچ کو چودھرے اسلم کہا گیا اگر اس سے کسی کی دل آزاری
ہوئی تو معذرت ،مگر یہاں اس بات کی بھی وضاحت کرتا چلوں کے چودھرے اسلم کا لفظ پنجابی ہونے کی
اصطلاح سے استعمال نہیں ہوا بلکے ایک کردار کے طور پر استعمال ہوا ،جو کراچی میں صرف ایک نسل اور
قوم کے لوگوں کو ٹارگٹ کرتا ہے جبکے دوسرے لوگ بھی وہی کر رہے ہوتے ہیں مگر ان کو کچھ نہیں کہتا
..چلیں پھر بھی معذرت …
میں نے اپنے پچھلے آرٹیکل میں کچھ سوالات کئے
تھے اسلم بلوچ سے مگر ان سوالوں کا کوئی کابلے ذکر جواب نہیں آیا ،بلکے
صرف اور صرف وزن دار الفاظ ہی پڑھنے کو ملے،اگر اچھی اور خالص اردو اور
وژندار الفاظ سے وضاحت ہوتی تو پاکستان میں آپ سے بہت اچھے اردو لکھنے والے
موجود ہیں پھر آپ کی جگہ ہم ان کی وضاحتوں کو کیوں قبول نہ کریں.اسلم بلوچ
کا یہ آرٹیکل اس شاعری کی طرح ہے جس کا جو چاہے مطلب نکل لے . میں یہ
آرٹیکل نہ لکھتا اگر مجھے یہ کچھ وضاحتیں نہ کرنی ہوتی ،کیوں کے اسلم صاحب
کا آرٹیکل تو بیکار قلم اور خود کو تکلیف دینے والی بات تھی،جہاں کہیں وہ
مطالعے پاکستان کے استاد نظر آرہے ہیں اور کہیں اپنی غلطی کو نہ مانے والا
ضدی بچہ جو غلطی کرکے بھی بضد رہے کے میں نے غلطی نہیں کی.اور اسلم بلوچ نے
سارا کالم شیر محمّد بگٹی کا ظاہر کرکے اور جواب بھی صرف شیر محمّد کو دے
اگر آپ کالم کو ایک بلوچ کا سمجھ کر جواب دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا مگر آپ
نے ایسا نہیں کیا اور کالم کو شیر محمّد بگٹی کا زبردستی بنا کر راہ فرار
کی کوشش کی ہے ،جو کے ایک غیر سیاسی عمل تھا،
اب آگے چلتے ہیں اسلم صاحب یہاں مجھے شیر
محمّد بگٹی ظاہر کرتے ہیں جبکے وہ یہ بتانے میں ناکام رہے کے انھوں نے کیسے
یہ دریافت کیا کے میں شیر محمّد ہوں ہاں اگر ان پر وہی نازل نہیں ہوتی
تو،صرف اس بنیاد پر کے بی-ار-پی کے ایک عہدیدار کے توسط سے توار کے دفتر یہ
آرٹیکل موصول ہوا تو یہ نہایت ہی بچکانہ سوچ ہوگی کے آرٹیکل وجہ شیر محمّد
بگٹی نے لکھا جب کے اسلم صاحب بھی تو کسی نہ کسی کے توسط سے اپنے آرٹیکل
پہنچاتے ہوں گے، جبکے ہم جیسے نو لکھاریوں کے آرٹیکل ایسے ہی تو نہیں چھاپے
جاتے..اور جہاں تک اصل نام ظاہر کرنے کی بات ہے تو میں اتنا ہی کہوں گا کے
میں اسلم کی طرح مارواڑ کے سنگلاغ پہاڑوں میں نہیں کے اپنا اصل تعرف کروں
،ایک طرف تو سائنسی بنیاد پر تحریک چلانے کے بات کرتے ہیں اور دوسری طرف
ایسی جاہلیت والی بات کرتے ہیں کے نام ظاہر کریں،جبکے آزاد بلوچ ،بشام بلوچ
،اور سرباز بلوچ بھی تو جوہد کاری ساتھیوں کے فرضی نام ہیں اور اسی طرح
بلوچ خان بی-اس-او آزاد کا نمائندہ بھی تو سیاسی اور جہادکاری نام ہے،ابھی
میں اسد رحمان کا ذکر بھی کرتا چلوں کے وہ بھی تو “چاکر” کے نام سے تحریک
میں رہے،،اب اگر کوئی ساتھی یہ مطالبہ کرے کے اپنا اصل نام ظاہر کرو تو وہ
جاہلیت کے معراج پر ہوگا..مجھے تو یہ شک ہے کے آنے والے ارتیکلوں میں اسلم
صاحب آزاد بلوچ ،بشام بلوچ ،اور سرباز بلوچ کو بھی کسی کے ساتھ نہ جوڑ دیں
اور مطالبہ کریں کے یہ لوگ اپنا اصل نام ظاہر کریں ورنہ ہم انہیں فلاں فلاں
تصور کریں گے…ہاں میں یہاں اسلم صاحب کو یہ دعوت ضرور دوں گا کے اگر وہ
کراچی تشریف لے آیئں تو میں انکے ساتھ چل کر کراچی پریس کلب میں اپنا تعرف
نہ صرف بلوچ قوم کے سامنے بلکے پورے پاکستان کے سامنے کرنے کو تیار
ہوں،،ورنہ ایسی باتیں نہ کریں….
اب آتے ہیں آپ کے جواب جو اپنے پاکستان کے
تصور کے حوالے سے دیا اگر آپ براہمداغ کے انٹرویو کی طرح نہیں بلکے غور سے
میرا کالم پڑھتے تو آپ کو اتنی وضاحت اور مطالعے پاکستان کا استاد بنا نہ
پڑتا -کالم میں کہیں بھی دعوا نہیں کیا گیا کے اقبال لاہوری یا سیالکوٹی نے
اسلامی تصور دیا کے نہیں “”بس کہا گیا کے جیسا آپ سنتے آرہے ہیں” یہ ایک
الگ بحث ہے کے کس سازش کے تحت پاکستان کا تصور دیا گیا،اس بحث میں پرہے بنا
اصل بات پی آتے ہیں…. ،یہاں جو بات زیرے بحث تھی وہ نظام کا تصور دینا تھا
آزادی سے پہلے،جیسا کے آپ دعوا کر رہے ہیں کے چارٹر اف لبریشن فطری بنیاد
پر بنایا گیا ہے ،تو میں آپ کے اس دعوے کی وضاحت چاہتا ہوں کے آپ کس بنیاد
پر یہ دعوا کر رہے ہیں کے چارٹر بلوچ قوم کی فطری حقیقت پر مبنی ہے؟ یہ
دعوا تو صرف ایک آزاد قوم کر سکتی ہے،ایک غلام قوم کی کوئی نفسیات نہیں
ہوتی اس پر سب کچھ مسلط ہوتا ہے، … تو یہاں جو بات غور طلب ہے کے ایک غلام
قوم اس سخت ترین غلامی کے دوران کیسے اپنا مستقبل کے بارے میں سہی فیصلہ
کرسکتی ہے؟ جس کی مثال میں ایسے دوں گا .کے آج بلوچ قوم وہ ہر بات امداد
اور طریقہ اور نظام قبول کرنے کو تیار ہے جو اسے پاکستانی کی غلامی سے نجات
دلا سکے ،اسکی مثال ہم امریکی کانگریس کی بلوچستان بارے ہیرنگ میں دیکھ
چکے ہیں جہاں حسین بور صاحب یہ کہتے ہوا سنائی دے گئے کے اگر امریکا ہماری
مدد کرے تو ہم گوادر پورٹ کا کنٹرول امریکا کو دینے کو تیار ہیں(اگر میں
غلط نہ ہوں تو انھوں نے کچھ ایسا ہی کہا تھا)، میں یہاں حسین صاحب کو غلط
نہیں کہوں گا کیونکے یہ ہر بلوچ کی یہی نفسایت ہے، پاکستان سے نجات حاصل
کرنے کے لئے بلوچ قوم ہر اس نظام کو سپورٹ کرے گی جو اسے پاکستانی غلامی سے
نجات دللاے…جیسا کے آپ کہ چکے ہیں کے پاکستان کا اسلامی تصوور ایک سازش
تھی مگر ہم سے بہت زیادہ تعلیم ا یافتہ ہندوستانی مسلمان بھی یہ سمجھ نہ
سکے کے یہ سازش ہے اور اپنے مستقبل کا غلط فیصلہ کر بیٹھے اور ١٩٤٦ کے
الیکشن میں ٤٨٦ نشستوں میں سے ٤٢٥ مسلم لیگ جیت گیی… تو آپکی اپنی دلیل سے
یہ ثابت ہوجاتا ہے کے ایک غلام قوم اپنے مستقبل کا سہی فیصلہ نہیں کر سکتی
…..میں یہاں چارٹر کو سازش نہیں بلکے غلط فیصلہ کہ رہا ہوں.
چلیں آتے ہیں چرچل کی دلیل پر یہاں بھی آپ یہ
سمجنے میں ناکام رہے کے یہاں چرچل کی ذاتی شخصیت کی بات نہیں ہورہی،اگر آپ
تھوڑی تکلیف کر کے یہ سمجنے کی کوشش کرتے یہاں چرچل کا ذکر کیوں ہو رہا
تھا تو شائد آپ یہ سوال نہ کرتے ،چلو آپ کو سمجھانے کے لئے،، برطانیہ میں
پارلیمانی نظام ہے اور چرچل ایک سیاسی پارٹی کنزروٹیو پارٹی کے رکن تھے اور
پارٹی کی بنیاد پر آپ کو وزارت عظمیٰ ملی اور چرچل نے پورے جنگ ا عظیم ٢
کے دوران برطانیہ کا دفع کیا اور اپنی پارٹی کے ساتھ مل کر نہ صرف موجودہ
پالیسی مراتب کی بلکے جنگ کے بعد کی پالیسی بھی مراتب کی ..جیسا کے میں
پہلے بھی کہ چکا ہوں کے غلامی اور جنگ کے دوران جو پالیسی کامیاب اور کابلے
قبول ہوتی ہیں وہ ضروری نہیں کے آزادی کے بعد بھی کابلے قبول ہوں ،جس کی
مثال میں نے کنزروٹیو پارٹی کے کامیاب پالیسی کی دی جن کو لوگوں نے جنگ کے
دورران تو قبول کیا مگر جنگ کے بعد یکسر مسترد …میرا سوال بس اتنا تھا کے
اگر سب آزادی پسند پارٹیاں ملکر بھی اس چارٹر کو قبول کریں تو کیا گارنٹی
ہے کے آزادی کے بعد عوام ان پارٹیوں اور چارٹر کو مستقبل کے لئے قبول کرے
گی؟ آپ خود ہی کہ چکے ہیں کے یہ چارٹر صرف ایک تصور ہے،،یا آپ اس چارٹر کو
جنگ کے بعد زبردستی بلوچ قوم پر نافذ کریں گے ؟ اگر ہاں تو پھر مجھے سردار
عطااللہ میںگل کی وہ تقریر یاد آتی ہے جس میں وہ یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوے نظر
آتے ہیں کے “کہیں ایسا نہ ہو کے ہم پنجابی کی غلامی سے نکل کر کسی اور کی
غلامی میں چلیں جایئں” اور اگر نہیں تو پھر یہ زیادہ بہتر ہوگا کے قوم کو
اسکے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے وہ بھی آزاد ماحول میں ناکے اس
غلامی کے ماحول میں جہاں وہ ہر فیصلہ ماننے کو تیار ہیں جن سے انکو پاکستان
سے نجات ملے-،
اب چلتے ہیں چارٹر کی طرف ،میرا سوال جو میں
نے اس بنیاد پر پوچھا کے آیا چارٹر بنانے سے پہلے کسی آزادی پسند لیڈر سے
مشورہ کیا تو آپنے جواب میں کہا کے صرف دستاویزی نکات تھے جو مشورے کے لئے
پیش کئے گئے ،تو میرا سوال اگر یہ صرف دستاویزی نکات تھے تو حیربیار مری
صاحب ان دستاویزی نکات کو چارٹر اف لبریشن کا نام کیوں دے رہے ہیں؟ جبکے یہ
تو صرف دستاویزی نکات ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں،چارٹر اف لبریشن تو یہ تب
ہوتا جب یہ تمام پارٹیوں اسے قبول کرتیں ..جبکے کے آپ نے میرے لیگل
ایڈوائزر والے سوال کا جواب بھی کالم کو شیر محمّد بگٹی کا ظاہر کرکے اسے
آنا پرستی کا نام دے دیا ،آپ اس سوال کا جواب ایک عام بلوچ کے سوال کی حثیت
سے دیتے تو شائد آپ اسے آنا پرستی کی چغلی نہ کہتے..
اب چلتے ہیں اس سوال کی طرف جس پر آج بھی آپ
ایک ضدی بچے کی طرح با زد ہیں کے آپ نے جو کیا وہ سہی کیا. چلیں سوال پر
آتے ہیں میں نے تنقید کی تھی کے آپ نے براہمداغ کو بی-ار-ے سے منسوب کیا
اور سوال کیا تھا آیا کسی کی محبت میں ایسے غلطی کی یا جان بوجھ کر کیا ،تو
آپ کے جواب سے لگتا ہے آپ نے دانستہ طور پر یہ حرکت کی،اور آپ نے جوز بھی
پیش کیا ،آپ نے کہا کے لفظ “”ریپبلکن ” ہی سب سے بڑا ثبوت ہے،معذرت کے ساتھ
یہ نہایت ہی غیر ماکول جواب ہے، مجھے تو ڈر ہے کے کل آپ براہمداغ کو
ریپبلکن کی بنیاد پر ” آئيرش ریپبلکن آرمی ” سے نہ جوڑ دیں ،، باکی جو آپنے
اپنی صفائی میں کہا ان سب کو ایک ہی بات رد کرنے کے لئے کافی ہے “اسائلم ”
کی درخواست ،،آپ نے جن باتوں کا ذکر کیا اس وقت اسائلم کی کوئی درخواست
نہیں دی گیی تھی.مجھے تو ان لوگوں کے عقل پر افسوس ہوتا ہے جو آپ کو دانشور
کہتے ہیں ،جبکے کے آپ ان دلیلوں سے خود کو سچا ثابت کرنا چاہتے ہیں جو ایک
مختلف حالت میں کہی گیی اور آج حالت مختلف ہیں.اگر آپ کو اسائلم ” کی
درخواست سے پہلے اور بعد کے حالت کا کوئی علم نہیں تو حیربیار مری صاحب سے
رابطہ کریں…اور دوسری بات خود کش حملہ وار اور دوسروں کی گواہی کی بات
کرتیں ہیں تو مجھے پھر ان عقل کے اندھوں پر ترس آتا ہے جو آپ کو شائد بلوچ
قوم کا سب سے بڑا دانش وار سمجھتے ہیں،جس شخص کو یہ پتا نہ ہو کے دورانے
حراست کسی کے بیان کو پاکستان کی اپنی عدالت قبول نہیں کرتی دنیا کیا مانے
گی – یہاں میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کے غلطی کرنا غلطی نہیں ہوتی بلکے اس
پر قائم رہنا غلطی ہوتی ہے…
آپ نے میرے پچھلے سوالوں کو تو شیر محمّد کا
نام دے کر کسی کا بھی جواب نہیں دیا اب میں امید کرتا ہوں کے آیندہ آپ ایک
بلوچ کا کالم سمجھ کر جواب دینگے، چلیں پچھلے سوالوں کے ساتھ کچھ اور سوال
بھی چارٹر کے حوالے سے پوچ لیتا ہوں.
(١). حیربیار نے جو چارٹر پیش کیا اس کی کیا
سیاسی حیثیت ہے؟ جبکے کے یہ کسی سیاسی اور عسکری پلیٹ فارم سے پیش نہیں
ہوا-اور ایک پارٹی کا سربرا اسے اپنی پارٹی کے منشور سے زیادہ کیوں اہمیت
دے؟ ( اور ایک بات کی بھی وضاحت چاہوں گا آیا چارٹر کو کسی قوم کے سامنے
پیش کرنا وہ بھی بغیر کسی پلیٹ فورم کے اس کی بھی سیاسی اور علمی حیثیت بتا
دیں تو اچھا ہوگا،اور کوئی مثال بھی دے دیں کے ایسا پہلے کب ہوا ہے،،کہیں
ایسا تو نہیں حیربیار صاحب کوئی تجْربہ کرنے جا رہے ہو ، کیونکے بلوچ قوم
کسی ایسے عمل کی متحمل نہیں-)
(٢) جیسا کے کچھ ساتھی اسے اقوامے متحدہ کے
چارٹر سے تشبی دے رہے ہیں ،میرا ان سے سوال کے اگر یہ اقوامے متحدہ کا
چارٹر کی طرح ہے تو اس چارٹر کی خلاف ورزی کے عمل سے کون روکے گا؟.ہمیں کون
اس چارٹر کا پابند رکھے گا؟ وہ قوت جو ہمیں اس کا پاپند رکھے گی اسکا بھی
ذکر ضروری ہے- ہم تو ایک محکوم قوم ہیں اقوامے متحدہ خود آپنے چارٹر کی
حفاظت نہیں کرسکتی ،سوے کچھ ملکوں کے اقوامے متحدہ کے چارٹر کی سب دھجیاں
اڑا دیتے ہیں،آپ انڈیا لےلیں ،پاکستان لےلیں .عرب ممالک ،چین ،روس کوئی بھی
تو اسکی پابندی نہیں کرتا ..اور پانچ ممالک تو اس چارٹر پر قبضہ کرکے
بیٹھے ہوے ہیں.(اور دنیا بھی تو پاگل نہیں کے بغیر کسی ضامن کے ایک کاغذ کے
ٹکرے پر یقین کرلے ،اور وہ ضامن کون ہوگا جو یہ ضمانت دے کے بلوچ اس چارٹر
پر قائم راہیں گے ؟ اور اگر کوئی ضامن ہے تو اس بات کی کیا گارنٹی ہوگی کے
کل بلوچ انہی آزاد پسند پارٹیوں پر عتماد کریں گے؟ کیا ضامن پھر اس بات کی
بھی گارنٹی دے گا کے آزادی کے بعد بھی بلوچ عوام انہی آزادی پسند پارٹیوں
پر اعتماد کریں گی؟ اگر ہاں دے گا تو اس کی بھی وضاحت ہونی چائے کے ضامن کس
بنیاد پر یہ سب گارنٹیاں دے رہا ہے-)
(٣) اس چارٹر میں بلوچ تحریک کو دنیا کے
سامنے کیا کر کے پیش کیا گیا ہے؟ سیکولر،نیشنلسٹ ،سوشلسٹ ،اسلامیست
،کمیونسٹ یا کچھ اور اگر واکی چارٹر بلوچ نفسیات اور فطری حقیقت پر بنایا
گیا ہے تو کیا حیربیار یہ نہیں سمجھ تے کے نظام کا تصور وہ بھی آزادی سے
پہلے ہمیں تقسیم نہیں کرے گا؟ اگر نہیں کرے گا تو اس کی وضاحت ضروری ہے کے
کیوں نہیں کرے گا؟
میرے اور بھی سوال ہیں مگر پھر بحث بہت لمبی
ہوجاے گی اور ایک آرٹیکل اس کے لئے کافی نہ ہوگا -اور آخر میں یہ امید کرتا
ہوں کے اسلم بلوچ میرے آرٹیکل کو شیر محمّد بگٹی سے نہیں جوڑیں گے اور
میرے سوالوں کا جواب ایک بلوچ کے سوال سمجھ کر دیں گے ،ورنہ آپ ان سوالوں
کو بھی آنا کی چادر میں لپیٹ کر پھینک دینگے جیسا آپنے پچھلے آرٹیکل میں
کیا
http://balochrepublicanparty.blogspot.com/2012/12/posted-by-29-november.html
ReplyDeletehttp://haqetawar.wordpress.com/2012/12/06/nobat-marri/
ReplyDelete