انتخابات کو نا کام بنانے پر قوم کو مبار ک باد پیش کرتے ہیں’ وہ دن دور نہیں جب بلوچ ایک آزاد وطن کے مالک ہونگے۔ نواب براہمدغ بگٹی
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے انتخابات سے بائیکاٹ پر
بلوچ قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیور اور باشعور بلوچ قوم نے نام نہاد غیر قانونی ریاستی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے دینا کو واضح پیغام دیا ہے قابض ریاست بزور شمشیر بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد کو ممکن نہ بناسکی بلوچستان میں ریاستی انتخابات کا ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر رہا نواب براہمدغ بگٹی نے ریاستی انتخابات کے بائیکاٹ اور بلوچ سرزمین پر قبضہ گیریت سے نفرت کے بھرپور اظہار پر بلوچ قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان میں لاکھوں قابض ریاستی اہلکاروں کی موجود گی کے باوجو د بلوچ قوم نے غیر قانونی ریاستی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ بلوچ قوم باشعور‘ سیکولر ‘ جمہوری اور آزاد ی پسند ہے ریاست نے بزور شمشیر بلوچ سرزمین پر قبضہ کیا ہے بلوچ قوم کی آزادی کو سلب کیا گیا بزور شمشیر انتخابات کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر رہا جہاں اگر کہیں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ووٹ کاسٹنگ کا ڈرامہ رچایا بھی گیا تو ان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے خود ووٹ کا سٹ کئے ہیں بلوچ قوم کی جانب سے انتخابات کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کے بعد عالمی برادری کو بھی یہ احساس ہوجانا چاہیئے کہ ریاست کا بلوچ سرزمین پر جبری قبضہ ہے جس کو بلوچ قوم نے روز اول سے قبول نہیں کیا اور اس قبضہ گیریت کے خاتمہ کیلئے بلوچ قوم جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور شہید اعظم نواب محمد اکبر خان بگٹی ،شہید بالاچ مری سمیت ہزاروں بزرگوں اور نوجوانوں نے بلوچ قومی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں آج بھی قابض ریاستی قوتوں کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کئے جانے ہزاروں بلوچ فرزندان ریاست کے بدنام زمانہ عقوبت خانوں غیر انسانی ظلم و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کے طفیل بلوچ قوم نے شعور کی پختگی کا یہ سفر طے کیا ہے اور اس نے اپنی سرزمین پر قابض ریاست کے انتخابات کا حصہ نہ بنتے ہوئے پوری عالمی برادری کو واضح پیغام دیا ہے بلوچ شہداء اور اسیران کی قربانیوں کی وجہ سے اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب بلوچ قوم خود ایک آزاد خود مختار ریاست کی مالک ہوگی